April 17, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ گورننگ باڈی کیس میں عدالت نے حکمِ امتناع ختم کر دیا

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ گورننگ باڈی کیس میں عدالت نے حکمِ امتناع ختم کر دیا

کراچی( لیبر نیوز کورٹ ڈیسک )  کراچی کی سول کورٹ میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس میں فریقین کو جاری کردہ حکمِ امتناع اسٹے آرڈر ختم کرتے ہوئے تمام فریقین کو 16 اپریل تک تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے

سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں درخواست کی نقول فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنا موقف پیش کر سکیں

وکلاء نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ اسی نوعیت کا ایک کیس سندھ ہائی کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے، جس پر عدالت نے اسٹے آرڈر ختم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کیس کی مزید کارروائی اسی عدالت میں جاری رہے گی

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے فریقین کی عدم پیشی پر فیصلے کی تنبیہ کی تھی تاہم اب تمام فریقین اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو چکے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp