اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مزدور کش اقدام قرار
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 127 روپے اور ڈیزل میں 187 روپے کے غیر معمولی اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مزدور کش اقدام قرار دیا ہے
وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458.40 روپے اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جس پر ملک بھر کے محنت کش طبقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
فیڈریشن کے مرکزی صدر احمد زیب نے کہا کہ اس ظالمانہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور ٹرانسپورٹ سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے بصورتِ دیگر ملک بھر کے مزدور سڑکوں پر نکلنے اور سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
