April 17, 2026

پاکستان دبئی تجارتی معاہدہ: محنت کشوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع

 پاکستان دبئی تجارتی معاہدہ: محنت کشوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع

اسلام آباد ( حسن خان، ہیڈ لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر ثانی بن احمد الزیودی کے درمیان ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں لاجسٹک، خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے

 اس اہم پیش رفت سے جہاں ملکی معیشت مستحکم ہوگی، وہیں پاکستانی محنت کشوں کے لیے بھی بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے تجارتی سہولیات اور لاجسٹک ہم آہنگی بڑھنے سے ٹرانسپورٹ، پورٹ ہینڈلنگ اور گوداموں کے شعبوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

خاص طور پر ڈی پی ورلڈ جیسے بڑے اداروں کے تعاون سے پاکستانی ورکرز کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کی تربیت ملے گی، جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

خوراک اور زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھنے سے دیہی علاقوں کے محنت کشوں اور کسانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کے لیے یو اے ای کی مارکیٹ تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp