October 29, 2026

پاکستان ٹیلی کام نے ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام کی منظوری دے دی

 پاکستان ٹیلی کام نے ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام کی منظوری دے دی

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )   پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی نار پاکستان کو پی ٹی سی ایل کی ذیلی کمپنی میں ضم کرنے کے لیے باضابطہ طور پر این او سی  جاری کر دیا ہے

اس منظوری کے بعد پی ٹی سی ایل کو لائسنس کی منتقلی کی اجازت بھی مل گئی ہے، جو ملک کے ٹیلی کام سیکٹر میں ایک تاریخی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

پی ٹی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر مطلع کیا ہے کہ مذکورہ انضمام تمام قانونی ضوابط کے مطابق عمل میں لایا جائے گا

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے متعلق مزید پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج اور سرمایہ کاروں کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا رہے گا

ماہرین کے مطابق اس انضمام سے ٹیلی کام مارکیٹ میں مسابقت اور نیٹ ورک کی سہولیات میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp