سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
بلوچستان میں 19 سال سے غیر فعال 4 لیبر ہسپتال بحال
کوئٹہ( لیبر نیوزویب ڈیسک ) بلوچستان کی تاریخ میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے
سال 2006 میں غیر فعال اور خستہ حالی کا شکار پشین، مسلم باغ، دالبندین اور چمالانگ کے چار لیبر ہسپتالوں کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کر کے باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے
انیس سال کے طویل انتظار کے بعد ان ہسپتالوں کی محض تین ماہ کے مختصر عرصے میں بحالی حکومتِ بلوچستان کی انتظامی کارکردگی اور مزدور دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے
بلوچستان کی مزدور تنظیموں کے مطابق ان ہسپتالوں کے فعال ہونے سے ہزاروں مزدور خاندانوں کو دہلیز پر معیاری علاج میسر آئے گا
مزدور یونین رہنماؤں نے اس اقدام کو بیڈ گورننس کے خاتمے اور شفافیت کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کے اس تاریخی فیصلے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے
