April 17, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ : محنت کشوں کے لیے 57 کروڑ روپے کی گرانٹس جاری

 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ : محنت کشوں کے لیے 57 کروڑ روپے کی گرانٹس جاری

لاہور (عامر سہیل، ریذیڈنٹ ایڈیٹر پنجاب ) حکومتِ پنجاب نے محنت کش طبقے کے لیے بڑے مالیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے میرج اور ڈیتھ گرانٹ کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں

 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے مجموعی طور پر 1221 کیسز کی منظوری دیتے ہوئے 57 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی رقم براہِ راست مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی ہے۔

محکمہ محنت پنجاب کے ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد غریب محنت کشوں کو معاشی ریلیف فراہم کرنا اور سرکاری ادائیگیوں کے نظام میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

محکمہ محنت حکام کا کہنا ہے ورکرز کے دیرینہ مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ مستحق خاندانوں کو مالی دشواریوں سے بچایا جا سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp