July 28, 2026

سعد محمد چوہدری کا مزدور تحریک میں نوجوانوں کے کردار پر زور

 سعد محمد چوہدری کا مزدور تحریک میں نوجوانوں کے کردار پر زور

جنیوا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ورکرز گریوینس کمیٹی کے چیئرمین سعد محمد چوہدری نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے آفیشل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ محنت کو اپنی وراثت اور شعوری ذمہ داری قرار دیا ہے۔

حال ہی میں آئی ایل او کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہونے والے سعد محمد چوہدری نے کہا کہ مزدوروں کے مسائل اور ان کی جدوجہد محض نظریات نہیں بلکہ ان کی زندگی کا حصہ رہی ہیں۔

سعد محمد چوہدری نے نوجوان ورکرز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان لاتعلق نہیں، بلکہ وہ جدید پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنا اثر دکھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے یونینز کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوانوں پر بھروسہ کریں اور انہیں قیادت میں شامل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی اتحاد مکالمے اور بھروسے سے قائم ہوتا ہے۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تعاون کے ذریعے ہی ورکرز مالکان اور حکومتیں مل کر ایک ایسا منصفانہ نظام بنا سکتے ہیں جہاں کسی کا استحصال نہ ہو اور سب کو ترقی کے برابر مواقع ملیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp