اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بلوچستان لیبر فیڈریشن کا مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ
کوئٹہ ( حنظلہ عماد، ریذیڈنٹ ایڈیٹر بلوچستان) بلوچستان لیبر فیڈریشن نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو لکھے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر کے تہوار سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے میونسپل اداروں کے سینکڑوں مسیحی ملازمین تاحال تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ اپنے مذہبی تہوار کی خوشیوں میں شامل ہونے سے قاصر ہیں
خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ محکمہ بلدیات اور محکمہ خزانہ کی نااہلی کی وجہ سے ملازمین کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ فیڈریشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر واجبات ادا نہ کیے گئے تو کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان احتجاج کی کال دی جائے گی
مطالبے میں مزید کہا گیا کہ سرد علاقوں میں تعلیمی سال کے آغاز کے باعث ملازمین کو بچوں کی کتابوں اور یونیفارم کی خریداری کے لیے بھی رقوم کی اشد ضرورت ہے
