July 28, 2026

انٹرنیشنل سینٹری ورکرز ڈے، پنجاب میں صفائی کے محنت کشوں کو خراجِ تحسین

 انٹرنیشنل سینٹری ورکرز ڈے، پنجاب میں صفائی کے محنت کشوں کو خراجِ تحسین

فیصل آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  انٹرنیشنل سینٹری ورکرز ڈے کے موقع پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور شاہین سینٹری ورکرز یونین کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بابا لطیف انصاری اور دیگر رہنماؤں نے سینٹری ورکرز پر پھول نچھاور کر کے انہیں اصل ہیروز قرار دیا۔

 اس موقع پر پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان ورکرز کا معاشی استحصال بند کیا جائے اور انہیں فوری طور پر حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں۔

مزدور رہنما بابا لطیف انصاری نے انکشاف کیا کہ فیصل آباد کی کیئر کمپنی سوشل سیکیورٹی کی مد میں 5 لاکھ 28 ہزار روپے کی ڈیفالٹر ہے جس کے باعث سینٹری ورکرز علاج معالجے اور راشن کارڈ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہو رہے ہیں

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری ایکشن لے کر کمپنی کو واجبات کی ادائیگی کا پابند نہ کیا، تو محنت کش اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp