اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
متنازع لیبر کوڈ کے خلاف مزدور تنظیموں کا اعلانِ جنگ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ میں محنت کشوں نے حکومت کی جانب سے مجوزہ نئے لیبر قوانین کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ سمیت لیبر رائیٹس کمیشن آف پاکستان ، پاکستان لیبر فورس ٹرانسپرنسی لیبر سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے نمائندوں کو اعتماد میں لیے بغیر بنایا گیا کوئی بھی قانون ناقابلِ قبول ہے
مزدور رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے یکطرفہ طور پر یہ کوڈ نافذ کرنے کی کوشش کی تو اس کی شدید مذمت کی جائے گی اور صوبہ گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔
مزدور تنظیموں کے مطابق آئی ایل او کے عالمی کنونشنز کی موجودگی میں مقامی سطح پر ایسے قوانین بنانا جو محنت کشوں کے حقوق کو تحفظ فراہم نہ کریں ناانصافی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے صنعتی علاقوں میں اس حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانون سازی کے عمل میں مزدور نمائندوں کی شرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
