پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ سندھ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ محنت سندھ اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس دن تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔
سندھ فیکٹریز ایکٹ کے تحت صوبے بھر کے صنعتی و تجارتی مراکز اور کارخانوں میں بھی محنت کشوں کے لیے تعطیل ہوگی۔ اس دن کی مناسبت سے گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی،
جہاں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوگا، جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی تعزیتی ریفرنسز منعقد کیے جائیں گے جن میں ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات اور مزدور دوست اصلاحات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا
