April 17, 2026

سندھ سوشل سیکیورٹی کے سینٹرل میڈیکل اسٹور کا افتتاح کر دیا گیا

 سندھ سوشل سیکیورٹی کے سینٹرل میڈیکل اسٹور کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی( معاز مغل، نمائندہ لیبر نیوز )  سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی نے لانڈھی کے کڈنی سینٹر میں اپنے پہلے سینٹرل میڈیکل اسٹور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے

اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں مزدوروں کے لیے ادویات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی لانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں گورننگ باڈی کے ارکان محمد خان ابڑو، زہرا خان، واحد شورو، مختار اعوان نے دیگر اراکین کے ہمراہ شرکت کی

افتتاح کے دوران ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ڈاکٹر محمد اکرم اور میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرل اسٹور کے قیام سے طبی سامان کی بروقت دستیابی ممکن ہوگی

اس موقع پر کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے ادارے میں جامع اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کو مرحلہ وار پورے سندھ میں وسعت دی جا رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے فیشل ریکگنیشن پر مبنی بائیومیٹرک حاضری کا نظام بھی نافذ کر دیا گیا ہے

کمشنر سیسی نے عزم ظاہر کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیسی کے صحت کے نظام کو دوبارہ عالمی معیار کے مطابق بحال کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp