پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
وزیرِ محنت پنجاب کی گورنر پنجاب سے ملاقات محنت کشوں کے لیے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال
لاہور( مدثر خان، بیورو چیف ) پنجاب کے وزیرِ محنت محمد منشاء اللہ بٹ نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ہے جس میں صوبے بھر میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات کے دوران سوشل سیکیورٹی اور پیسی ہسپتالوں کے نظام میں بہتری سمیت ورکر ویلفیئر فنڈ کے تحت شادی اور ڈیتھ گرانٹ کے عمل کو آن لائن کرنے کے اقدام کی بھی تعریف کی گئی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان جدید اصلاحات سے مزدور طبقے کو براہِ راست ریلیف ملے گا اور سرکاری سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا
گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں محکمہ لیبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مریم نواز راشن کارڈ اور کم از کم اجرت کے نفاذ کو محنت کشوں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا
