April 17, 2026

وزیرِ محنت سعید غنی کی صدارت میں سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس

 وزیرِ محنت سعید غنی کی صدارت میں سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  وزیرِ محنت سعید غنی کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی سب کمیٹی برائے سرکاری ملازمین بینیولینٹ فنڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں اور وزیرِ صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس اور بینیولینٹ فنڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جس میں ملازمین کے فلاحی فنڈز کے بہتر استعمال اور ان کی بہبود کے لیے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزراء نے اس امر پر زور دیا کہ بینیولینٹ فنڈز کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کو مشکل وقت میں سہارا دینا ہے اس لیے ان فنڈز کی تقسیم میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جائے

اجلاس میں ملازمین کو دی جانے والی گرانٹس، تعلیمی وظائف اور دیگر فلاحی اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ نچلے درجے کے ملازمین کو براہِ راست ریلیف مل سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp