July 27, 2026

پاکستان اسٹیل ملز: 102 اساتذہ کی جبری برطرفی پر مزدور محاذِ عمل کا شدید احتجاج

 پاکستان اسٹیل ملز: 102 اساتذہ کی جبری برطرفی پر مزدور محاذِ عمل کا شدید احتجاج

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک )  مزدور محاذِ عمل سندھ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے 102 اساتذہ کو جبری طور پر فارغ کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے۔

مزدوروں کی ترجمان تنظیم کے مطابق ایک طرف روس کے تعاون سے ادارے کی بحالی کے دعوے کیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف تعلیم جیسے حساس شعبے کو تباہ کر کے اساتذہ کی تذلیل کی جا رہی ہے، جو حکومتی پالیسیوں کے تضاد کا منہ بولتا ثبوت ہے

تنظیم نے سندھ نے سیاسی جماعتوں اور دیگر مزدور فیڈریشنز کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے مزدور محاذِ عمل نے تمام سماجی و سیاسی قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف متحد ہو کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور برطرف اساتذہ کی فوری بحالی کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp