July 28, 2026

کان کنی کے دوران 9 مزدور جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

 کان کنی کے دوران 9 مزدور جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

مردان ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل رستم میں کان کنی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 9 کان کن جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

یہ المناک واقعہ نونگ آباد کے علاقے درنگ میں اس وقت پیش آیا جب مزدور زیرِ زمین کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا بھاری تودہ ان پر آ گرا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں نے بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن شروع کیا۔ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے 3 زخمیوں کو نکال کر فوری ہسپتال منتقل کیا،

 تاہم 9 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد مقامی کان کن تھے، اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp