نمک کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کسٹمز اور صنعتی نمائندوں میں اتفاق
واپڈا ہائیڈرو یونین کا ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیرِ اہتمام لیبر ہال میں یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی اور صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی
صدر عبداللطیف نظامانی نے 23 مارچ 1940ء کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے برِصغیر کے مسلمانوں کی آزادی اور خود مختار ریاست کے قیام کا سنگِ میل قرار دیا
عبداللطیف نظامانی نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ وطنِ عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لیے رنگ و نسل کے فرق سے بالاتر ہو کر محنت اور ایمانداری سے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت ہے جس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہر شہری کا فرض ہے۔ اقبال احمد خان نے شرکاء سے عہد لیا کہ وہ اتحاد ایمان اور تنظیم کے اصولوں کو اپنا کر ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے اور ایک خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
