پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سینیٹ کمیٹی کا ای او بی آئی کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ کی گورننس اور اصلاحات کے سست عمل پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، کمیٹی نے 2016 سے بورڈ کی عدم تشکیل پر بھی سخت سوالات اٹھائے
سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیرِ صدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ادارے کا 59 ارب روپے کا سرمایہ ریئل اسٹیٹ منصوبوں میں منجمد ہے جبکہ ادارہ عوامی فلاح کے بجائے 17 کروڑ روپے کی قانونی چارہ جوئی میں الجھا ہوا ہے
اجلاس میں ڈی جی امیگریشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی ورکرز، خصوصاً سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میں تشویشناک کمی آئی ہے
یہ تعداد 80 ہزار سے کم ہو کر 47 ہزار سے بھی نیچے گر گئی ہے، جس کی بڑی وجہ پروازوں کی کمی بتائی گئی ہے۔
کمیٹی نے ای او بی آئی کو ہدایت کی کہ وہ قانونی لڑائیوں کے بجائے ورکرز کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرے اور اپنے سرمایہ کاری پورٹ فولیو کو بہتر بنائے
