اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستانی آٹو کمپنی کا چینی گروپ سے اشتراک،محنت کشوں کے لیئے روزگار کے نئے مواقع
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاکستان کے ایک معروف سیمنٹ گروپ کی ذیلی آٹو کمپنی نے چین کی صفِ اول کی آٹو کمپنی کے ساتھ اشتراکی معاہدہ طے کر لیا ہے، معاہدے سے محنت کشوں کے لیئے نئے موقع پیدا ہونگے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق اس چینی کمپنی کا شمار فارچیون 500 رینکنگ میں ہوتا ہے معاہدے کے تحت اب یہ پاکستانی کمپنی چین کے دو مشہور برانڈز کی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ، مارکیٹنگ اور ڈسٹریبیوشن کے تمام آپریشنز سنبھالے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومت کی آٹو فنانسنگ پالیسی اور اس نئے اشتراک سے گاڑیوں کے معیار اور ٹیکنالوجی میں جدید جدت آئے گی۔
ماہرین کے مطابق چین کی بڑی کمپنی کے ساتھ اس شراکت داری سے نہ صرف مقامی مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی بلکہ صارفین کو بہتر معیار کی گاڑیاں بھی میسر آئیں گی
اس پیش رفت کو پاکستان کے آٹو سیکٹر میں محنت کشوں کو روزگار کے موقع ملیں گے جسے ایک بڑے انقلاب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے
