July 23, 2026

ایف پی سی سی آئی کا ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے اور سستے خام مال کی درآمد پر زور

 ایف پی سی سی آئی کا ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے اور سستے خام مال کی درآمد پر زور

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک)  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگون نے صنعتی ترقی کے لیے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات کے لیے بینک گارنٹی اور ایل سی کی شرط میں عارضی استثنیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے برآمد کنندگان کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

ثاقب فیاض مگون نے وزیر تجارت جام کمال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ایران سے پٹرو کیمیکلز جیسے صنعتی خام مال کی سستی درآمد کے لیے بھی فوری اقدامات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی بلند قیمتوں کے باعث پاکستانی صنعتکار شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ ایران سے سستا خام مال ملنے سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی

جس سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی ہوں گی اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp