اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
گل احمد ٹیکسٹائل ملز نے محمد ذکی بشیر کو نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاکستان کی ٹیکسٹائل کمپنی گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنے محمد ذکی بشیر کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر کر دیا ہے
کمپنی کی جانب سے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کا تقرر یکم اپریل 2026 سے نافذ العمل قرار دیا ہے
محمد ذکی بشیر نے 2005 میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ 2008 سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے ریجنٹس بزنس اسکول سے بین الاقوامی بزنس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ کارپوریٹ گورننس کے شعبے میں سرٹیفائیڈ ماہر ہیں
وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی سمیت کئی اہم صنعتی اداروں اور فورمز کے سرگرم رکن بھی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ان کی طویل وابستگی اور تجربہ کمپنی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا
