اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پورٹ قاسم پر تجارتی تیزی، سعودی عرب سے تیل اور جنوبی افریقہ سے کوئلے کی آمد
کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پورٹ قاسم پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10 بحری جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی جبکہ مزید نئے جہازوں کی آمد سے تجارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
پورٹ قاسم حکام کے مطابق سعودی عرب سے خام تیل بردار جہاز ایم ٹی پینٹوزالی 38 ہزار 965 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچ گیا ہے، جو فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔ یہ جہاز 24 مارچ کو سعودی عرب سے روانہ ہوا تھا۔
علاوہ ازیں جنوبی افریقہ سے کوئلہ بردار جہاز کیسیئوپی جی آر بھی 58 ہزار 536 میٹرک ٹن کوئلہ لے کر پاکستان پہنچا ہے جسے پی آئی بی ٹی ٹرمینل پر ہینڈل کیا جائے گا۔
گزشتہ ایک روز میں مجموعی کارگو ہینڈلنگ 1 لاکھ 68 ہزار 850 میٹرک ٹن رہی، جس میں 1 لاکھ 36 ہزار 936 میٹرک ٹن درآمدی اور 31 ہزار 914 میٹرک ٹن برآمدی سامان شامل ہے
ماہرین کے مطابق، توانائی کے شعبے کے لیے ان اہم خام مال کی آمد ملکی صنعتی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
