اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
اینگرو ہولڈنگز کا 45 ملین حصص واپس خریدنے کا اعلان، مارکیٹ میں ہلچل
کراچی( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان کے بڑے صنعتی گروپ اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے اپنے 4 کروڑ 50 لاکھ عام حصص واپس خریدنے کا اعلان کیا ہے جو کمپنی کے مجموعی حصص کا تقریباً 3.73 فیصد بنتے ہیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس کے مطابق یہ خریداری 7 مئی سے 25 اکتوبر 2026 کے درمیان مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر کی جائے گی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فی شیئر آمدنی اور کیش فلو کو بہتر بنانا ہے
جبکہ سرمایہ کاروں کو ایگزٹ کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس خریداری کے لیے رقم کمپنی کے قابلِ تقسیم منافع سے ادا کی جائے گی
صنعتی ماہرینِ اسے کمپنی کی مالی مضبوطی اور انتظامیہ کے اعتماد کی علامت قرار دے رہے ہیں اس تجویز کی حتمی منظوری 28 اپریل کو ہونے والے سالانہ جنرل اجلاس میں لی جائے گی، جس کے بعد باقاعدہ عمل درآمد شروع ہوگا۔
