پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
این آئی آر سی میں یونین عہدیداروں کی تبدیلی کے کیس کی سماعت
اسلام آباد( اسامہ قذافی، نمائندہ لیبر نیوز) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن اسلام آباد میں پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین سے ملحقہ ایک یونین کے اہم کیس کی سماعت ہوئی یہ قانونی کارروائی یونین کے نئے منتخب عہدیداروں کی رجسٹریشن اورچینج آف آفس بیئررز کے حوالے سے تھی
پی سی ای ایم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور افکو انصاف محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے عدالت میں یونین کی نمائندگی کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین کی مضبوطی کے لیے شفاف جمہوری عمل اور قانونی تقاضے پورے کرنا ناگزیر ہے
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ محنت کشوں کی مضبوط نمائندگی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ یونین ذرائع کے مطابق اس کیس کا فیصلہ تنظیم سازی کے حق کو مزید تقویت دے گا جس سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
