وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
وطن دوست مزدور فیڈریشن کے ملک گیر رابطوں کا آغاز
سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے سندھ کے دورے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے دورے کا مقصد تنظیم سازی کو تیز کرنا اور نوجوان مزور لیڈروں کو وطن دوست مزدور فیڈریشن میں شمولیت کی دعوت دینا ہے
مرکزی سینئر نائب صدر گل کورائی اور صوبائی صدر زوار حسین گوپانگ کی قیادت میں وفد نے تحصیل میروخان کا دورہ کیا اور مزدوروں سے براہِ راست رابطے کیے
ملاقاتوں کے دوران خادم حسین چنہ، جمیل نواب بھٹی، محمد خان لاشاری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مزدوروں کے مسائل کا واحد حل منظم اتحاد میں پنہاں ہے
جس کے لیے نچلی سطح پر تنظیم سازی کو تیز کر دیا گیا ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہر محنت کش اپنے حقوق کے لیے بیدار ہو اور فیڈریشن کے پرچم تلے متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنے
