وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
ملی لیبر فیڈریشن نے محنت کشوں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا
کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کی مزدور تحریک میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ اور سینئر نائب صدر عارف روہیلہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے اہم ستون ڈاکٹر سروش لودھی سے ملاقات کر کے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ اب وسائل کی کمی کسی محنت کش کے بچے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی
فیڈریشن کی قیادت نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
ملاقات میں یونیورسٹیوں میں خصوصی تعلیمی وظائف اور مخصوص کوٹے کے حصول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ غریب کا بچہ بھی ڈاکٹر، انجینئر اور افسر بن سکے۔
ڈاکٹر سروش لودھی نے فیڈریشن کے اس انقلابی جذبے کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ فیصل علی بلوچ کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس سے ہم مزدور طبقے کی تقدیر بدل کر انہیں ذلت اور پسماندگی کے اندھیروں سے نکال سکتے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ قلم اور کتاب مزدور کے گھر کی بھی زینت بنیں
