وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مہران لیبر فیڈریشن کی قیادت کی نور محمد دشتی سے تعزیت
ڈہرکی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی قیادت میں وفد نے لیبر کالونی ڈہرکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تنظیم کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نور محمد دشتی بلوچ کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وفد میں میر عرفان احمد رند، افسر کھبڑو، اختیار احمد تھیم، علاوالدین پنھیار، نیاز احمد بگھیو اور راحب علی سمیجو شامل تھے۔ رہنماؤں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی
میاں عبدالرحیم بھارو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری فیڈریشن اپنے مخلص ساتھی کے ساتھ کھڑی ہے۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی بھی کی گئی
