وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پی آئی اے کے بعد ریلوے کی باری؟ میاں منشا کی پاکستان ریلویز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف لاہور ) قومی ایئرلائن کے بعد اب پاکستان ریلویز کی نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے عمل میں تیزی کے اشارے ملنے لگے ہیں
ملک کے معروف بزنس ٹائیکون اور نشاط گروپ کے سربراہ میاں محمد منشا نے پاکستان ریلویز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا گروپ ریلوے کو جدید بنانے کے لیے ٹھوس مواقع تلاش کرے گا
زرائع کے مطابق میاں منشا نے لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وفاقی وزیر حنیف عباسی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہیں نئے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر اور مانیٹرنگ سہولیات پر بریفنگ دی گئی
میاں منشا نے سرمایہ کاروں کو ترغیب دی کہ وہ ریلویز میں شراکت داری کریں کیونکہ یہ معیشت کے لیے موزوں وقت ہے
ریلوے کی لیبر یونین کے رہنماؤں کے مطابق یہ دورہ ریلویز کے مستقبل میں نجی شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے
