اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) مشرقِ وسطیٰ میں طویل جنگ کے خدشات اور علاقائی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج پیر کو شدید مندی کی زد میں رہی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس گر گیا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل دکھائی دیا۔ مارکیٹ میں آٹو موبائل، سیمنٹ، بینکنگ اور آئل اینڈ گیس جیسے بڑے سیکٹرز میں بڑے پیمانے پر فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔
عالمی سطح پر بھی ایشیائی اور یورپی مارکیٹوں میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے معاشی سست روی کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ایران و امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع نے عالمی سپلائی چین اور توانائی کی قیمتوں کو متاثر کیا ہے
