وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
عوامی بھٹہ مزدور یونین کا یوم مئی پر بھرپور قوت کے مظاہرے کا اعلان
لالہ موسیٰ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے مرکزی صدر محمد حسین وٹو کی زیرِ صدارت وٹو لیبر ہال رحمت پورہ میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کا بنیادی ایجنڈا یومِ مئی کی تیاریاں تھا۔
اجلاس میں پنجاب بھر سے عہدیداروں اور محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے اتحاد کا ثبوت دیا
مقررین نے عالمی یومِ مزدور کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے، اجلاس کی مہمانِ خصوصی نائب صدر پنجاب رفعت راجہ تھیں
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے کوآرڈینیٹر محمد اصغر اور معروف صحافیوں صابر تصور و میاں غضنفر علی نے بھی شرکت کی
محمد حسین وٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدور اپنے حقوق کے حصول کے لیے یکم مئی کو اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد رہنے کا عزم کیا
