September 7, 2026

سندھ میں مزدور اتحاد کی بحالی کے لیے تمام سی بی اے یونینز کا مشترکہ اجلاس طلب

 سندھ میں مزدور اتحاد کی بحالی کے لیے تمام سی بی اے یونینز کا مشترکہ اجلاس طلب

گھوٹکی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )   پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ایک مضبوط پلیٹ فارم کی تشکیل کے لیے مہران لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی قیادت میں اہم ملاقاتیں کی گئیں۔

 ان ملاقاتوں میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ جام عبدالفتاح سمیجو، وطن دوست مزدور فیڈریشن کے رہنماؤں اور اینگرو فرٹیلائزرز سمیت مختلف سی بی اے یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی ہے

نمائندہ لیبر نیوز کے مطابق اجلاس میں ضلعی مزدور اتحاد کو دوبارہ فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ صنعتی ورکرز کے مسائل کو موثر انداز میں اٹھایا جا سکے

اس موقع پر ایڈووکیٹ جام عبدالفتاح سمیجو نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مزدوروں کے قانونی و سماجی حقوق کی جنگ میں ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔

مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام سی بی اے یونینز کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں مستقبل کا عملی لائحہ عمل طے کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp