اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
لاہور چیمبر، پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا خیر مقدم
لاہور ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے
انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی مارکیٹ میں عدم استحکام کے دوران پاکستانی عوام کو اضافی بوجھ سے بچانا ایک بروقت اور تحسین کے قابل قدم ہے۔
فہیم الرحمان سہگل کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول میں 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز مسترد کر کے معاشی سرگرمیوں اور زراعت کو بڑے جھٹکے سے بچا لیا ہے۔
انہوں نے کم آمدنی والے طبقے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام کو شفافیت کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ صدر چیمبر نے مزید کہا کہ حکومت کے کفایت شعاری کے اقدامات معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
