سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
وسطی امریکہ: مزدوروں کو یونین سازی کا تربیتی سیشن مکمل
سان ہوزے ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) برطانیہ کی بڑی یونین یونیسن کے تعاون سے وسطی امریکہ میں پھلوں اور باغات کے شعبے سے وابستہ محنت کشوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے منظم ہونا شروع کر دیا ہے۔
یونیسن کے بین الاقوامی ترقیاتی فنڈز کے ذریعے نکاراگوا اور کوسٹاریکا جیسے ممالک میں کیلے اور انناس کے باغات میں کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو یونین سازی کی تربیت دی گئی ہے۔
ان اقدامات کی بدولت مزدوروں نے نہ صرف کام کے بدترین حالات کے خلاف آواز بلند کی ہے بلکہ تنخواہوں میں اضافے اور صحت و صفائی کے بہتر انتظامات کے معاہدے کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بین الاقوامی یکجہتی ان محنت کشوں کو کارپوریٹ استحصال کے خلاف ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھار رہی ہے، جو پہلے تنہا اور کمزور تصور کیے جاتے تھے
