اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت
سکھر( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے
کمپنی کے مطابق اکھڑی ون نامی کنویں کی 3500 میٹر سے زائد گہرائی تک کھدائی کے بعد گیس کے یہ ذخائر ملے ہیں جن سے یومیہ 10 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے
اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی رہنمائی میں توانائی کے شعبے میں ہونے والی یہ پیش رفت ملک میں گیس کی قلت دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی
ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر گیس کی دریافت سے نہ صرف صنعتی سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ مہنگی درآمدی ایل این جی پر انحصار کم ہونے سے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا او جی ڈی سی ایل نے اس کامیابی کو اپنی تکنیکی مہارت اور مربوط حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا ہے
