پی این ایس سی نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ میں 4 ارب روپے جمع کر دیے
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سی ایس آر کے تحت وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں 4 ارب روپے جمع کرا دیے ہیں
کمپنی نے اس پیشرفت کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے کیا ہے جس کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہنگامی اجلاس میں عوامی مفاد کے پیش نظر اس رقم کی منظوری دی
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر رکھا ہے
ان اقدامات میں سرکاری دفاتر کے لیے چار روزہ ورک ویک گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کٹوتی اور کابینہ اراکین کی تنخواہیں نہ لینے جیسے فیصلے شامل ہیں تاکہ قومی وسائل کی بچت ممکن ہو سکے
