April 18, 2026

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا نیا اختیاری ٹیرف متعارف کروانے پر غور

 صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا نیا اختیاری ٹیرف متعارف کروانے پر غور

اسلام آباد( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک)  پاور ڈویژن صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا نیا اختیاری ٹیرف میکنزم لانے کی تیاری کر رہا ہے اس تجویز کا مقصد صنعتی پیداوار میں اضافہ اور گرڈ پر بوجھ کم کرنا ہے

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے خصوصی اقدام کے تحت نئے نظام سے صنعت کاروں کو مختلف اوقات میں بجلی کے استعمال کے حساب سے ملٹی سلیب ٹیرف اختیار کرنے کی سہولت ملے گی جس میں فکسڈ اور متغیر چارجز شامل ہوں گے

وزیر توانائی نے ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کو اسٹیک ہولڈرز اور چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے دوسری جانب انہوں نے نیشنل گرڈ کی مقامی پالیسی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مقامی صنعتوں کو ساڑھے بارہ ارب روپے سے زائد کے معاہدے دیے گئے ہیں جس سے درآمدات میں چالیس فیصد بچت ہوئی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp