April 18, 2026

پاکستان کی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر ریکارڈ

 پاکستان کی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر ریکارڈ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) محکمہ ِ خزانہ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے فروری 2026 میں پاکستان نے 447 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

اعلامیے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں 24 فیصد جبکہ ترسیلاتِ زر میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آئی ٹی برآمدات بھی 3 ارب ڈالر کی سطح کو چھو رہی ہیں، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ صنعتی شعبے، بالخصوص بڑے پیمانے کی صنعتوں میں 11 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

مشیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور توانائی کی بہتر فراہمی سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی، جس سے عام آدمی اور محنت کش طبقے کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp