اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
یونان میں غیر ملکی مزدوروں کے استحصال کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
ایتھنز ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) یونانی پولیس نے جزیرہ کریٹ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے ایک ایسے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو غیر ملکی محنت کشوں کو بہتر مستقبل کا جھانسہ دے کر بدترین استحصال کا نشانہ بنا رہا تھا اس گروہ نے درجنوں تارکین وطن کو زرعی فارمز پر جبری مشقت پر مجبور کر رکھا تھا اور انہیں انتہائی غیر انسانی حالات میں رکھا جا رہا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان غیر ملکی مزدوروں کے پاسپورٹ اور دستاویزات چھین لیتے تھے اور انہیں معمولی اجرت پر دن رات کام کرنے پر مجبور کرتے تھے۔ اس کارروائی کے دوران متعدد متاثرہ محنت کشوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جن کا تعلق مختلف ایشیائی اور افریقی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔
انسانی حقوق، لیبر حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یونان میں موجود غیر قانونی لیبر مارکیٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ محنت کشوں کے بنیادی حقوق اور انسانی وقار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے
