April 18, 2026

پاکستانی بندرگاہوں پر بین الاقوامی ٹرانزٹ کارگو کی سو فیصد اسکیننگ لازمی قرار

 پاکستانی بندرگاہوں پر بین الاقوامی ٹرانزٹ کارگو کی سو فیصد اسکیننگ لازمی قرار

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) حکومت پاکستان نے ملک کی بندرگاہوں کے ذریعے ہونے والی بین الاقوامی تجارت اور ٹرانزٹ کارگو کی منتقلی کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام کنٹینرز کی 100 فیصد اسکیننگ لازمی قرار دے دی ہے کسٹمز حکام نے اس ضمن میں نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں جن کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی سامان کی ترسیل کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

اس نئے فیصلے کے تحت اب کوئی بھی ٹرانزٹ کارگو اسکیننگ کے بغیر بندرگاہ سے باہر نہیں جا سکے گا۔ حکام کا ماننا ہے کہ اس سے جہاں قومی سلامتی کے نظام میں بہتری آئے گی، وہیں عالمی تجارت میں شفافیت اور پاکستان پر بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

تجارتی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سو فیصد اسکیننگ سے کلیئرنس کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے، جس کے لیے بندرگاہوں پر جدید اسکینرز کی تعداد بڑھانا اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp