April 17, 2026

عالمی تجارت کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ

 عالمی تجارت کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عالمی تجارت کو شفاف، محفوظ اور موثر بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اس اقدام کا مقصد تجارتی عمل میں انسانی مداخلت کو کم کرنا اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کسٹمز اور دیگر متعلقہ اداروں میں کرپشن کے راستے بند کرنا ہے

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نظام کے تحت درآمدات اور برآمدات کی نگرانی کو مزید سخت کیا جائے گا تاکہ اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کا سدباب ہو سکے۔ ماہرینِ معاشیات کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف ملکی محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔

اس سسٹم کی مدد سے تجارتی سامان کی کلیئرنس کے وقت میں کمی آئے گی جس سے مقامی صنعتوں اور تاجروں کو عالمی منڈی میں بہتر مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔ حکومت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نئے فریم ورک پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp