اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی مزدور یونینز کا محنت کشوں کے تحفظ پر زور
جنیوا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) عالمی مزدور یونینز نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مختلف بین الاقوامی لیبر فیڈریشنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے ہزاروں محنت کشوں کی زندگیاں اور روزگار شدید خطرات سے دوچار ہیں۔
یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فوجی تنازعات نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں بلکہ اس سے خطے کا بنیادی ڈھانچہ اور معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے۔ مزدور تنظیموں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر مداخلت کرے تاکہ کام کے مقامات پر حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور مزدوروں کو تشدد سے بچایا جا سکے
امن کے بغیر محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ممکن نہیں ہے، اس لیے سفارتی حل کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
