پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت اور کان کنی کو ترجیح دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ( سردار سلیم الیاس، نمائندہ لیبر نیوز ) پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں اب توجہ بنیادی ڈھانچے سے ہٹ کر صنعتی ترقی، زراعت اور کان کنی کے شعبوں پر مرکوز کی جائے گی۔
حکومتِ پاکستان نے سی پیک 2.0 کے تحت ان شعبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے
منصوبے کے نئے فیز میں چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور صنعتی زونز کو فعال کرنے پر زور دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں معدنیات کی تلاش اور کان کنی کے منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنا بھی ترجیح ہے
صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد، اب دوسرے مرحلے کا مقصد براہِ راست معاشی ترقی اور صنعتی انقلاب لانا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ورکنگ گروپس کے اجلاس جلد متوقع ہیں تاکہ ان ترجیحات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے
