April 18, 2026

پاکستان اسٹیل مل کی زمین پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنانے کا فیصلہ

 پاکستان اسٹیل مل کی زمین پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( چوہدری بشیر، بیورو چیف  ) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز  کی فاضل زمین پر ایک نیا ایکسپورٹ پراسیسنگ زون قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہےاس منصوبے کا مقصد ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس زون کے قیام کے لیے تمام قانونی اور انتظامی مراحل جلد از جلد مکمل کریں۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور سٹیل ملز کی زمین کا بہتر استعمال ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے

کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئے زون میں جدید انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنی پیداواری اکائیاں یہاں منتقل کر سکیں۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے برآمدی شعبے کو سہارا دینے کے لیے مختلف مراعاتی پیکیجز پر کام کر رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
1 Shares

مزید خبریں

WhatsApp