اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پورٹ قاسم کی اسٹیوڈورنگ چارجز میں کمی کے لیے اوپن بولی کا فیصلہ
کراچی ( کامرس اینڈ ٹرید ڈیسک ) پورٹ قاسم اتھارٹی نے بندرگاہ پر موجود اجارہ داری ختم کرنے اور سامان کی ہینڈلنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کے لیے اسٹیوڈورنگ کمپنیوں کے لیے اوپن بڈنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا، جہاں تاجروں نے شکایت کی کہ پورٹ قاسم پر چارجز کراچی پورٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں
پی کیو اے حکام نے یقین دلایا کہ برآمدی کارگو چارجز میں پہلے ہی 50 فیصد کمی کی جا چکی ہے اور اب ٹرمینل آپریٹرز کے ساتھ مل کر مزید رعایتیں دی جائیں گی۔ حکومت نے ان مسائل کے حل کے لیے کسٹمز، این ایل سی اور نجی شعبے پر مشتمل ایک خصوصی ذیلی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے
