April 18, 2026

شہریار چشتی کے الیکٹرک کمپنی کے نئے چیئرمین مقرر، انتظامی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری

 شہریار چشتی کے الیکٹرک کمپنی کے نئے چیئرمین مقرر، انتظامی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری

کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے معروف سرمایہ کار شہریار ارشد چشتی کو مارک اسکیلٹن کی عدم موجودگی میں کمپنی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق شہریار چشتی کی یہ تقرری 17 مارچ 2026 کو ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں کی گئی

شہریار چشتی ایشیاپاک انویسٹمنٹس کے بانی ہیں اور ہانگ کانگ میں سٹی گروپ اور نومورا جیسے عالمی بینکوں میں سینئر عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کے الیکٹرک کی اعلیٰ قیادت میں بڑی تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں

 گزشتہ ماہ مونس علوی کے مستعفی ہونے کے بعد ادیب احمد کو عبوری سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔ معاشی ماہرین اس تبدیلی کو کمپنی کی مستقبل کی سرمایہ کاری اور انتظامی حکمتِ عملی کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp