July 27, 2026

پیشہ ور کھلاڑی بھی محنت کش  قرار، آئی ایل او کا بڑا فیصلہ

 پیشہ ور کھلاڑی بھی محنت کش  قرار، آئی ایل او کا بڑا فیصلہ

جینیوا ( ثناء اعجاز، نمائندہ لیبر نیوز جینیوا ) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار پیشہ ور کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی لیبر قوانین کی منظوری دے دی ہے

جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو محض تفریح فراہم کرنے والے نہیں بلکہ باقاعدہ محنت کش تصور کیا جائے گا، جو بین الاقوامی لیبر قوانین کے تحت تمام بنیادی مراعات کے حقدار ہوں گے۔

ان نئے قوانین کا مقصد کھلاڑیوں کو کام کے دوران لگنے والی چوٹوں، صنفی امتیاز، اور غیر منصفانہ معاہدوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ آئی ایل او کے مطابق، بہت سے کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد طبی اور مالی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں لہٰذا اب کلبوں اور اسپورٹس فیڈریشنز کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کھلاڑیوں کی سماجی حفاظت، صحت کی سہولیات اور یونین سازی کے حق کو تسلیم کریں

کھیلوں کی دنیا میں اس پیش رفت کو ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف فٹ بال اور کرکٹ بلکہ کم معروف کھیلوں کے لاکھوں کھلاڑیوں کے معاشی مستقبل کو قانونی تحفظ حاصل ہو سکے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp