July 29, 2026

برٹش کولمبیا کے سینکڑوں محنت کشوں نے اجتماعی معاہدے کی توثیق کر دی

 برٹش کولمبیا کے سینکڑوں محنت کشوں نے اجتماعی معاہدے کی توثیق کر دی

کینیڈا ( اسمعیل اثر، نمائندہ کینیڈا ) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں کیپیٹل ریجنل ڈسٹرکٹ کے سینکڑوں محنت کشوں نے انتظامیہ کے ساتھ تین سالہ نئے اجتماعی معاہدے کی بھاری اکثریت سے توثیق کر دی ہے

 کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز  کے مقامی چیپٹر لوکل 1978 کے تحت ہونے والے اس معاہدے سے ایک ہزار سے زائد ورکرز مستفید ہوں گے، جو خطے میں پانی کی فراہمی، پارکس اور ری سائیکلنگ جیسی اہم عوامی خدمات سرانجام دیتے ہیں

نئے معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کیا جا سکے، جبکہ صحت کی سہولیات اور دیگر مراعات میں بھی بہتری لائی گئی ہے۔

لیبر یونین کے رہنماؤں نے اس پیش رفت کو محنت کشوں کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف کارکنوں کے معاشی تحفظ کو یقینی بنائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp