July 30, 2026

امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف یونان اور ترکی کے محنت کشوں کا مشترکہ احتجاج

 امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف یونان اور ترکی کے محنت کشوں کا مشترکہ احتجاج

ایتھنز/استنبول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) یونان اور ترکی کی بائیں بازو کی تنظیموں اور ٹریڈ یونینز نے بحیرہ ایجیئن کے دونوں کناروں سے امریکہ اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی جارحیت کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے دونوں ممالک کے محنت کشوں نے سرمایہ داروں کی جنگوں کو مسترد کرتے ہوئے عوامی امن کا نعرہ بلند کیا ہے

اعلامیے میں غزہ میں جاری نسل کشی اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مداخلت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ یونانی اور ترک کارکنوں کا کہنا ہے کہ نیٹو کی پالیسیاں خطے کو بارود کے ڈھیر میں بدل رہی ہیں، جس کا خمیازہ صرف عوام اور مزدور طبقے کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

 دونوں ملکوں کے محنت کشوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں حکومتیں فوجی اڈوں کو بند کریں اور دفاعی بجٹ کے بجائے وسائل عوامی فلاح پر خرچ کیے جائیں۔ یہ مشترکہ کال سرحدوں سے بالاتر طبقاتی یکجہتی کی ایک اہم مثال قرار دی جا رہی ہے، جہاں دونوں ممالک کے عوام جنگی جنون کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp