July 28, 2026

نیویارک کے محنت کشوں کا 30 ڈالر فی گھنٹہ کم از کم اجرت کا مطالبہ

 نیویارک کے محنت کشوں کا 30 ڈالر فی گھنٹہ کم از کم اجرت کا مطالبہ

نیویارک ( فضا امبر، نمائندہ لیبر نیوز امریکہ ) امریکی شہر نیویارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور رہائشی اخراجات میں ہوشربا اضافے کے خلاف مختلف شعبوں سے وابستہ محنت کشوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کم از کم اجرت 30 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یونین رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ موجودہ اجرت میں نیویارک جیسے مہنگے شہر میں باعزت زندگی گزارنا ناممکن ہو چکا ہے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ کرایوں، خوراک اور یوٹیلٹی بلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ کارکنوں کی تنخواہیں اسی جگہ منجمد ہیں۔ یونینز نے سٹی کونسل اور ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر قانون سازی کریں تاکہ نچلے طبقے کے ملازمین کو معاشی استحصال سے بچایا جا سکے۔

مظاہرے میں شامل ورکرز نے خبردار کیا کہ اگر اجرتوں میں خاطر خواہ اضافہ نہ کیا گیا تو شہر میں افرادی قوت کی کمی اور سماجی بے چینی مزید بڑھے گی۔ یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ کی کئی ریاستوں میں لیونگ ویج گزر بسر کے قابل اجرت کی بحث شدت اختیار کر چکی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp