اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
آسٹریلیا کی لیبر یونین کا محنت کشوں کے لیے ریلیف کی اپیل
کینبرا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) آسٹریلین کونسل آف ٹریڈ یونینز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل اور گیس کی کثیر القومی کمپنیوں کی جانب سے کمائے گئے غیر متوقع منافع پر خصوصی ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ عام آسٹریلوی محنت کشوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نجات دلائی جا سکے
لیبر یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ اور عالمی توانائی کے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کمپنیوں نے اربوں ڈالر سمیٹے ہیں، جبکہ مقامی صارفین بجلی اور گیس کے بھاری بلوں تلے دبے ہوئے ہیں
ٹریڈ یونینز کے مطابق، یہ کمپنیاں آسٹریلیا کے قدرتی وسائل استعمال کر کے بھاری منافع کما رہی ہیں لیکن ان کا بڑا حصہ ٹیکس کی صورت میں قومی خزانے میں جمع نہیں ہوتا۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس اضافی آمدنی کو تعلیم، صحت اور توانائی کی قیمتوں میں سبسڈی دینے کے لیے استعمال کیا جائے۔
کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان بڑی کارپوریشنز کے بے لگام منافع پر قابو نہ پایا تو ملک میں معاشی عدم مساوات مزید بڑھے گی۔ آسٹریلیا میں لیبر حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اسے ‘عوامی وسائل پر عوام کا حق’ قرار دے رہی ہیں۔
